• news

این ایچ اے میں میرٹ کیخلاف ترقیوں پر وزیر مواصلات کا اظہار برہمی

اسلام آباد(مسعودماجدسید؍خبر نگار)وفاقی وزیر مواصلات کا این ایچ اے کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی میں ٹیمپرڈ اے سی آر کے حامل افسران کو ترقی دینے پر اظہار برہمی،وزیر نے اس متنازعہ ڈی پی سی کے منٹس پر دستخط کر نے سے بھی انکار کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق حال ہی میں این ایچ اے میں گریڈ انیس سے بیس میں 12افسروںکو ترقیاں دی گئیں لیکن اس دوران کچھ ایسے افسران کو نظر انداز کر دیاگیا جو اصل میں ترقی کے معیار پر پورا اترتے تھے بلکہ اچھی اے سی آرز کے بھی حامل تھے لیکن ان کو نظر کر کے چند ایسے افسران کو ترقیاں دے دی گئی ہیں جن کی اے سی آرز خراب یا منفی تھیں بلکہ ریکارڈ بھی ٹیمپرڈ (ردوبدل)کیا گیا جس پر وفاقی وزیر نے اس متنازعہ ڈی پی سی کا سخت نوٹس لیتے ہوے ٔ منٹس پر دستخط بھی نہیں کئے ہیں ۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس ڈی پی سی کے بعد منٹس کی منظوری سے پہلے ہی ان ترقیوں کے نوٹیفیکیشنز بھی جاری کردئیے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن