• news

خیبر پی کے حکومت نے 75 ہزار 722 ملازمین کی اَپ گریڈیشن کی منظوری دیدی

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے حکومت نے 75 ہزار 722 مستقل ملازمین کی اَپ گریڈیشن کی منظوری دیدی۔ منظوری وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس میں 4 ہزار 743 کنٹریکٹ ملازمین کو مستقبل کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ اپ گریڈ ملازمین میں محکمہ پولیس کے 53 ہزار کانسٹیبلز بھی شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن