امریکہ شام میں داعش کے سابق جنگجوؤں کو تربیت دے رہا ہے، روسی جنرل کا دعویٰ
ما سکو (آ ئی این پی)روسی جنرل والیری گیراسیموف نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکہ شام میں ماضی میں داعش سے تعلق رکھنے والے جنگجوؤں کو تربیت فراہم کر رہا ہے۔ انٹرویو کے دوران دعوی کیا کہ اس امریکی اقدام کا مقصد شام کو غیرمستحکم کرنیکی کوشش ہے۔ گیراسیموف نے کہا کہ عراقی سرحد کے قریب شامی علاقیامریکا شام تنف میں امریکا نے غیرقانونی عسکری اڈا قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقام پر عسکریت پسندوں کو تربیت فراہم کی جاتی ہے۔