فرانس:نقشہ میں اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے پرمیگزین مارکیٹ سے اٹھا لیا
پیرس (اے این این) فرانس میں ایک میگزین کا تازہ ترین شمارہ مارکیٹ سے اس لئے اٹھا لیا گیاکہ اس میں شامل ایک نقشہ میں اسرائیل کو حقیقی ریاست تسلیم نہیں کیا گیا۔فرانس میں یہودی اداروں کی نمائندہ کونسل کے سربراہ فرانسس کی لیفات نے اشاعتی گروپ بائیر سے یوپی میگزین کے تازہ شمارے کی کاپیاں واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔میگزین کے جنوری 2018 کے شمارے میں دنیا کا ایک نقشہ جاری کیا گیا ہے۔ یہودی تنظیموں کی کونسل نے میگزین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آئندہ شمارے میں تصحیح شائع کرے اور ساتھ یہ ایک مضمون میں یہ بھی واضح کرے کہ اسرائیلی ریاست کیا ہے اور وہ کیوں وجود میں آئی۔