پرنس ہیری شادی میں اوباما کو مدعو کرنا چاہتے ہیں، : برطانوی میڈیا ‘ سوشل میڈیا سب کچھ نہیں‘ یہ جوڑتا ہے تو توڑتا بھی ہے: سابق امریکی صدر
لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی میڈیا نے کہا ہے کہ پرنس ہیری امریکہ کے سابق صدر اوباما کو مدعو کرنا چاہتے ہیں۔ صحافی نے سوال کیا کہ بارک اوباما آپ کی شادی میں شرکت کریں گے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق خدشہ ہے اگر اوباما کو بلایا گیا تو ٹرمپ ناراض ہو جائیں گے۔ اوباما نے پرنس ہیری کے سوال پر جواب میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا سب کچھ نہیں یہ جوڑتا ہے تو توڑتا بھی ہے۔ دنیا اور بہتر ہونی چاہئے‘ لوگ ایک دوسرے سے ملیں‘ ہیش ٹیگ سے زیادہ فائدہ نہیں۔ انٹرنیٹ کا خطرہ یہ ہے کہ لوگ حقائق کو بالکل مختلف انداز سے لیتے ہیں۔ بہتر ہو گا لوگ آف لائن ہو کر لوگوں سے ملیں۔