• news

ایرانی صوبہ البدز میں زلزلہ‘ ایک شخص ہلاک‘ 56 زخمی

تہران (نیٹ نیوز) ایران کے صوبہ البدز میں زلزلے سے ایک شخص ہلاک جبکہ 56 افراد زخمی ہوگئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز تہران کے مغرب میں پچاس کلومیٹر دور صوبہ البرز کے ملارد کا علاقہ تھا،ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے ڈائریکٹر مہدی مہرور نے کہا سراسیمگی کے عالم میں شہری گھروں سے باہر آگئے۔ زلزلے کے بعد انتظامی اور امدادی ٹیموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ اور طبی ٹیموں نے زخمیوں کو علاج کی فراہمی شروع کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن