اہل مغرب اسلام کے تیزی سے پھیلنے پر پریشان ہیں: علامہ ریاض شاہ
لاہور ( خصوصی نامہ نگار )جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ عالمگیر غلبہ اسلام کی منزل قریب ہے۔ اہل حق قوت قرآن سے اسلام دشمن سازشوں کا مقابلہ کریں۔ فروغ فکر قرآن وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسلام کی پھیلتی دعوت سے امریکہ اور مغرب پریشان ہیں۔ پاک سر زمین پر وائٹ ہاؤس نہیں اللہ اور رسول کا حکم چلے گا۔ پاکستان کا روشن مستقبل ٹرمپ ازم نہیں نظام مصطفیٰؐ سے وابستہ ہے۔ فکر قرآن کو اپنانا اور پھیلانا مسلم معاشروں کی ضرورت ہے۔ روحانی انقلاب ہی دُکھی، مضطرب اور بے سکون انسانیت کو سکون آشنا کر سکتا ہے۔ روحانیت کا راستہ ہی جادہ حق ہے۔ منافقت، انتہاپسندی اور مفاد پرستی کے اندھیرے مسلم معاشروں کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں۔