فارما سسٹ کے ساتھ مستند حکیم، تعینات کرنے کا فیصلہ مستحسن ہے: افتخار امجد
لاہور(کامرس رپورٹر) ہربل دواسازاداروںمیں فارماسسٹ کے ساتھ مستندحکیم کی تعیناتی کا فیصلہ پر ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ اینڈاوٹی سی حکومت پاکستان کے مشکورہیں۔ان خیالات کااظہار ڈاکٹر افتخار امجد علی چیئرمین پاکستان طبی فارماسیوٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن نے کیا ۔ انہوں نے طبی دواساز اداروں میں پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ میں حکیم کی بطور مجاز افسر تعیناتی اور فارماسسٹ کی بطور کوالٹی کنٹرول آفیسر تعیناتی کو خوش آئند قراردیا۔