• news

روس پاکستان کو جلد جنگی طیارے فراہم کریگا صدر پیوٹن دورہ کرینگے: قونصل جنرل

کراچی(اے این این)روس نے پاکستان کو دفاعی نظام مزید مضبوط بنانے اور دہشت گردی کیخلاف لڑنے کیلئے جلد جنگی طیارے دینے کا اعلان کردیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کی مزید تفصیلات کے مطابق روسی قونصل جنرل الیگزینڈر خوزین نے داعش کی افغانستان میں موجودگی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف ممالک میں امریکی مداخلت کشیدگی کو پروان چڑھارہی ہے،صورتحال پر پاکستان سمیت دیگر ممالک سے رابطے میں ہیں، حالات سازگار ہوتے ہی روسی صدر پیوٹن پاکستان کا دورہ کریں گے ۔روسی قونصل جنرل نے کہا پاکستان میں داعش کی موجودگی کی میڈیا رپورٹس ہیں لیکن ان کا ثبوت ہونا چاہیے، روس اور پاکستان عالمی سطح پر ایک دوسرے کے موقف کی حمایت کررہے ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ داعش کے جنگجووں نے وسطی ایشیائی ممالک سے روسی سرحد عبورکی ہے، صورتحال پر تشویش ہے۔فلسطین اور اسرائیل کے حوالے سے وہ فیصلہ قبول ہوگا جو دونوں فریقین کو قبول ہو۔

ای پیپر-دی نیشن