• news

دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے اسلام آباد سے شراکت درای چاہتے ہیں: ٹلرسن

واشنگٹن (اے این این) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ امریکہ دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پاکستان کے ساتھ شراکت داری چاہتا ہے، ایران کے جوہری پروگرام پر معاہدے میں خامیاں ہیں، روس نے مغربی مغربی اقوام کی خود مختاری کو خطرات سے دوچار کیا،ہمیں روسی جارحیت کے خطرات سے چوکنا رہتے ہوئے مشترکہ باہمی مفادات کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔معروف امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں ریکس ٹلرسن نے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اب تک امریکی سفارتکاری کا جائزہ پیش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ موجودہ صدر کی انتظامیہ سفارتی محاز پر مختلف امور کو کس انداز میں ڈیل کر رہی ہے۔انہوں نے دہشت گردی کی شکست کو موجودہ صدر کی اولین ترجیحات میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالہ سے جارحانہ حکمت عملی نے میدان جنگ میں موجود امریکی فوجی کمانڈرز کو زیادہ اختیارات دے کر اپنے مقامی حریفوں کے ساتھ ملک کر اپنی کوششیں تیز کرنے کے قابل بنایا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے سرکاری سطح پر سال کے اختتام کے حوالے سے رپورٹ پیش کردی گئی، جس میں پاکستان‘ امریکہ مشترکہ آپریشن میں مغوی امریکی جوڑے کی بازیابی کو ایک اہم کامیابی کے طور پر پیش کیا گیا۔سال کی اختتامی رپورٹ میں افغانستان میں نئی امریکی پالیسی کے بارے میں بھی بات کی گئی ہے، جس کا رواں سال اگست میں آغاز کیا گیا تھا۔ اکتوبر میں امریکی خفیہ اطلاعات پر کام کرتے ہوئے پاکستانی فوج نے کرم ایجنسی کے علاقے سے کیٹلن کولمین، ان کے شوہر جوشوا بوئلی اور ان کے تین بچوں کو بازیاب کرایا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن