• news

دہشت گردی‘ انتہا پسندی کا خاتمہ تعلیم و تربیت سے ہی ممکن ہوگا: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ تعلیم و تربیت سے ہی ممکن ہے۔ انفرادی رویوں میں مثبت تبدیلی سے ہی بہتر معاشرتی نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ پیمرا کے کردار کو مذید فعال اور موثر کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں اسلام آباد میں انفارمیشن گروپ کے افسران کیلئے سٹرٹیجک میڈیا کے حوالے سے تربیتی کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تربیتی کورسز میں عدم برداشت کے حوالے سے تبدیلی سے ہی بہتر معاشرتی نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ امدادی ادارے کسی بھی معاشرے کے لیے بہت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں مریم اورنگزیب نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مسئلہ اب صرف اس ملک کا ہی نہیں رہا، یہ عالمی مسئلہ بن چکا ہے۔ اس طرح کے تربیتی کورس کا دائرہ وسیع کرنے کی ضرورت ہے۔ کورس میں شرکت نہ کرنے والے افسران کو نوٹس جاری کیا جائے ہمیں اس کورس کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ یہ موقع دو سال بعد ملا ہے اور اگر سنجیدگی اختیار نہیں کریں گے تو شاید یہ موقع 10سال بعد ملے اور بعد ازاں ختم ہی ہو جائے اسلئے سنجیدگی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے اس ملک میں گذشتہ 30-35سال دہشتگردی عدم برداشت اور انتہا پسندی کی جنگ لڑی ہے اب یہی طریقے ہیں جس کے ذریعے مائنڈ سیٹ زور رویوں کو بدل سکتے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ ہم طویل المدتی مسائل کا حل تلاش کریں بچوں پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رفاعی ادارے کسی بھی معاشرے کیلئے اہمیت کے حامل ہوتے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن