• news

سونا اچانک ہزار روپے تولہ مہنگا

کراچی(صباح نیوز) سونے کی قیمتوں میں بدھ کو نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر کے اضافے سے 1286 ڈالر فی اونس پر پہنچنے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں اچانک 1000 روپے تک بڑھا دی گئیں۔سونے کی تولہ قیمت گزشتہ روز 56ہزار 200روپے ہو گئی جبکہ گزشتہ دو دنوں میں 55 ہزار200روپے تھی، اسی طرح سونے کی 10گرام قیمت بھی 857روپے کے اضافے سے 48ہزار 171روپے ہوگئی۔چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیاگیا، چاندی کی عالمی قیمت 22سینٹ بڑھ کر 16.65ڈالر فی اونس ہوگئی جبکہ مقامی مارکیٹس میں چاندی کی تولہ قیمت 20 روپے کے اضافے سے 830اور 10گرام 17.14روپے بڑھ کر 711.42 روپے ریکارڈ کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن