• news

ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو نئے چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی سے روکدیا، اشتہار معطل، جواب طلب

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو نئے چئیرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی تعیناتی سے روک دیا۔ عدالت نے چئیرمین پی ٹی اے کی تعیناتی کیلئے دئیے گئے اشتہار کو معطل کرتے ہوئے وفاقی حکومت۔پی ٹی اے اور دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ دو رکنی بنچ نے ایڈووکیٹ شیراز ذکا کی درخواست پر سماعت کی جس میں چئیرمین پی ٹی اے کی تعیناتی کیلئے دئیے گئے اشتہار کو چیلنج کیا گیا۔ اپیل کنندہ وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا ہائیکورٹ کا سنگل بنچ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کے چئیرمین کو عہدے سے ہٹا کر نئے چئیرمین کی تقرری کا حکم دے چکی ہے تاہم حکومت نے نئے چئیرمین کی تعیناتی کیلئے دئیے گئے اشتہار میں سابق چئیرمین پی ٹی اے کو دوبارہ نوازنے کیلئے ترمیم اور شرائط تبدیل کی ہیں جو غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن