• news

ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ رنز ‘الیسٹر کک نے برائن لارا کو پیچھے چھوڑ دیا

میلبورن (سپورٹس ڈیسک ) انگلش بلے باز الیسٹر کک نے کہا ہے کہ اگر وہ اس ٹیسٹ میچ میں پرفارم نہ کرتے تو انہیں ڈراپ کر دیا جاتا ۔ ہمیشہ کوشش کی ہے کہ سلیکٹرز کے اعتماد پر پورا اتروں ۔ کھلاڑی کو پرفارم کرنا ہوتا ہے ۔اس دورہ میں نے اچھا پرفارم نہیںکیا ہے ۔ میں خدشہ تھا کہ کارکردگی ایسی رہی تو ٹیم سے باہر کر دیا جائوں گا، جب سنچری کی تو محسوس ہو اکہ میں مزید بھی کچھ کر سکتا ہوں ۔ انہوںنے اس اننگز کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز کے برائن لارا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ‘الیسٹر کک ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔ انہوں نے مذاق میں کہا کہ برائن لارا سوری کہ آپ کو پیچھے چھو ڑ دیا ہے ۔ انہوں نے 11956رنز بنا لئے ہیں ۔ برائن لارا نے 11953رنز بنائے تھے ۔

ای پیپر-دی نیشن