• news

میلبورن ٹیسٹ: کک کی ناقابل شکست ڈبل سنچری‘ انگلینڈ کی برتری164 رنز

میلبورن (سپورٹس ڈیسک ) چوتھے ٹیسٹ میںاکک نے ناقابل شکست ڈبل سنچری بناکر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی ۔انگلینڈ نے پہلی اننگز میں9وکٹوں پر491 نز بنالئے۔ کک 244 رنز پر ناٹ آوٹ ہیں۔انگلینڈ نے 192رنز دو کھلاڑی آوٹ پر نامکمل اننگز آگے بڑھائی، جو روٹ 61‘ملان 14اور بیرسٹو 22رنز بناکر آوٹ ہوئے، معین علی اور ووکس بھی لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور جلد ہی کک کا ساتھ چھوڑ گئے، دونوں بیٹسمینوں نے بالترتیب 20اور26رنز بنائے، براڈ نے 56رنز کی اننگز کھیلی۔الیسٹر کک نے ڈبل سنچری مکمل کی، جو ٹیسٹ کرکٹ میں اْن کی پانچویں ڈبل سنچری ہے۔کھیل کے اختتام پر انگلینڈنے 9وکٹوں پر491رنز بنالئے تھے الیسٹر کک ناقابل شکست 244رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔انگلینڈ کو آسٹریلیا کے پہلی اننگز کے سکور 327رنز164رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے جبکہ اْس کی ایک وکٹ باقی ہے۔ لایون، ہیزل ووڈ اور کومنز نے تین، تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن