• news

نیپال نے مائونٹ ایورسٹ کی دوبارہ پیمائش کیلئے بھارتی پیش کش مسترد کر دی

کھٹمنڈو(صباح نیوز)نیپال نے بھارت کی جانب سے دنیا کی سب سے بلند چوٹی مائونٹ ایورسٹ کی دوبارہ پیمائش کی پیش کش مسترد کر دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 2015 میں آنے والے خطرناک زلزلے کے بعد بھارت نے نیپال کی حکومت کو مائونٹ ایورسٹ کو مشترکہ طور پر دوبارہ ناپنے کی پیش کش کی تھی۔تاہم نیپال کی حکومت نے بھارت کی پیش کش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم یہ کام خود سے کر لیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن