اسلام آباد ہائیکورٹ : پاکستان کرکٹ بورڈ کیخلاف 3 درخواستیں خارج
لاہور (نمائندہ سپورٹس) اسلام آباد ہائیکورٹ کے معزز جسٹس محسن اختر کیانی کے پاس پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف 3 رٹ پٹیشن سماعت کیلئے مقرر تھیں ‘ رٹ پٹیشن میں سٹے آرڈر جاری کر رکھا تھا۔عدالت نے تینوں رٹ پٹیشن خارج کر دیں۔فیصلہ کے بعد پی سی بی کلبوںکی سکروٹنی کرا سکتا ہے اور آئندہ اپنا لائحہ عمل کا اعلان بھی کر سکتا ہے۔ ڈسٹرکٹ راولپنڈی کی کرکٹ کیلئے فیصلہ خوش آئند ہے ۔