شاہد آفریدی بھی فاٹا کو کے پی میں ضم کرنے کے حامی نکلے
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)بوم بوم شاہد خان آفریدی بھی فاٹا کو کے پی میں ضم کرنے کے حامی نکلے ۔ شاہد آفریدی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ فاٹا کو خیبر پی کے میں جلد ازجلد ضم کر کے نیا اور مضبوط صوبہ بنایا جائے۔اس طرح شاہد خان آفریدی نے عمران خان کی موقف کی حمایت کر دی ہے ۔ عمران خان بھی فاٹا کو کے پی ضم کرنے کی واضح حمایت کر چکے ہیں۔شاہد آفریدی نے کہا اب تک فاٹا کی عوام کو نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔