بھارتی فلم میکر راج ببر نے پاکستانی قوال استاد اعجاز آفریدی کی آواز میں نغمہ منتخب کر لیا
لاہور (کلچرل رپورٹر) بھارتی فلم میکر راج ببر نے فلم میں پاکستانی قوال استاد نذیر اعجاز فریدی کی آواز میں ہارون آباد کے نوجوان شاعر محمد احمد چشتی کا لکھا ہوا نغمہ منتخب کر لیا ہے۔ محمد احمد چشتی نے کہا کہ یہ ان کیلئے اعزاز کی بات ہے کہ میرا لکھاہوا گانا راج ببر نے اپنی فلم کیلئے پسند کیا اور استاد نذیر اعجاز فریدی اسے گائیں گے۔