چینی دیہاتی کی شاہ خرچی، دلہن لانے کیلئے ہیلی کاپٹر کرائے پر لے لیا
بیجنگ (آئی این پی) ایک چینی دیہاتی نے اپنی شادی کیلئے اپنی دلہن کو لانے کیلئے ہیلی کاپٹر کرائے پر لیا، اس دولہا جس کا پورا نام نہیں بتایاگیا کا تعلق صوبہ شنڈونگ کے شہر زیبو کے قریب ایک دیہات سے ہے۔ ایک نیوزویب سائٹ کی اطلاع کے مطابق مشرقی چین کے ایک دیہاتی نے اپنی دلہن کو لانے اور اس کو شادی رچانے کیلئے لے جانے کیلئے کرائے ہیلی کاپٹر کے حصول پر 100000یوآن (15200امریکی ڈالر) خرچ کئے۔