• news

سعودی عرب :8 افراد کے برڈ فلو سے متاثر ہونے کا انکشاف ، سینکڑوں پرندے تلف

ریاض(آن لائن) سعودی محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران برڈ فلو کے 8 مریض سامنے آئے ہیں۔ سعودی اخبار کے مطابق سعودی محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت ریاض سمیت، الخرج ، حریملا، القویعیہ اور ضرما میں 24گھنٹوں کے دوران برڈ فلو کے 8 مریض ریکارڈ پر آئے ہیں۔دوسری جانب المزاحمیہ کی فیلڈ ٹیموں نے برڈ فلو میں مبتلا 1232 مرغیوں اور پرندوں کو تلف کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن