• news

پیٹرز برگ دھماکہ دہشت گردی‘ شام میں داعش کو شکست دینے کے لئے اہم کردار ادا کیا: پیوٹن

ماسکو (آن لائن + اے ایف پی + نوائے وقت رپورٹ) روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ شام میں شدت پسند گروپ ’’داعش‘‘ کو شکست دینے کے بعد ان کا اگلا مشن القاعدہ کے مقرب گروپ ’’النصرہ‘‘ کو ختم کرنا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایک بیان میں روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ شام میں روسی فوج بھیجے جانے کا ایک بڑا مقصد داعش کے خلاف جنگ تھی۔ داعش کے خلاف جاری کارروائی اپنے اختتام کو پہنچ گئی ہے۔ اب اگلا مشن النصرہ کو ختم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوچی میں آئندہ ماہ ان کے ملک کی تجویز شامی گروپوں میں بات چیت فریقین کو کسی فارمولے پر متفمق کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ماسکو کی مذاکرات کی مساعی جنیوا میں اقوام متحدہ کی زیرنگرانی جاری امن مساعی میں رکاوٹ نہیں بنے گی۔ ادھر روسی صدر پیوٹن نے کہا شام میں داعش کو شکست دینے میں اہم کردار اداکیا۔ ہماری فوجی مہم سے شامی فوج کا مورال بلند ہوا۔ کریملن میں فوجیوں سے خطاب کرتے کہا 48 ہزار اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لیا۔ ادھر سینٹ پیٹرز برگ کی سپر مارکیٹ میں دھماکے میں زخمیوں کی تعداد 13 ہو گئی۔ پیوٹن نے دہشت گردوں کی کارروائی قرار دیدیا ہے اور سکیورٹی سروسز کو حکم دیا مسلح جنگجوئوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کریں۔ ادھر شامی اپوزیشن نے روس کے زیراہتمام مذاکرات مسترد کر دیئے۔

ای پیپر-دی نیشن