• news

ڈپٹی کمشنر نے 11 کمرشل و رہائشی نقشہ جات کی منظوری دیدی

لاہور(خبر نگار)ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید کی زیر صدارت ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( جنرل) رائو امتیاز احمد، ایل ڈی اے ، میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور، زونز اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں عمارتوں کی تعمیر کیلئے جمع کروائے گئے نقشہ جات کا جائزہ لیا گیا۔ہر کمرشل و رہائشی عمارت کے نقشہ کے بارے میں متعلقہ محکموں نے ڈی سی لاہور کو تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ کے بعد ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے 11کمرشل و رہائشی نقشہ جات کی منظوری دے دی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن