• news

حکومت نے عوام سے کیے تمام وعدے پورے کر دیے: عرفان الحسن

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) مسلم لیگ ن لیبر ونگ ضلع ننکانہ صاحب عرفان الحسن بھٹی نھے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے 2013 کے الیکشن میں عوام سے کیے تمام وعدے پورے کر دیے۔ ملک بھر سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر کے نواز شریف نے عوام کی عدالت میں صادق و امین ہونے کا ثبوت فراہم کو دیا ہے۔ ملک سے جہالت اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے تعلیم شعبے کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ سی پیک منصوبے کی بروقت تکمیل سے روزگار کے نئے باب کھل رہے ہیں۔ شہباز شریف نے عوام کو سفری سہولیات میں بہتری کے لیے اورنج ٹرین کی ریکارڈ مدت میں تکمیل کو یقینی بنانے میں دن ایک کر رکھا ہے۔ عوام کو گنے کی مقررہ قیمت دلانے ناپ تول میں کٹوتی کے خاتمے اور مڈل مین کی دخل اندازی کے خاتمے کے لیے ٹاسک فورس کو صوبہ بھر میں متحرک کر رکھا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن