شیخوپورہ: گونگے بہرے افراد کا مطالبات کے حق میں جناح پارک چوک میں دھرنا
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) شیخوپورہ ڈیف اینڈ ڈمب ایسوسی ایشن نے گونگے بہرے افراد کی ملازمت میں تین فیصد کوٹہ پر عملدرآمد نہ ہونے پر جناح پارک چوک میں دھرنا دیکر لاہور سرگودھا روڈ کی ٹریفک کو بلاک کردیا اور شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ معذور افراد کا کوٹہ بھی ضلعی انتظامیہ ارکان اسمبلی کی ملی بھگت سے ان کے منظور نظر افراد کو دیکر ان کا معاشی استحصال کررہے ہیںلہذا حکومت پنجاب کوٹہ کے مطابق گونگے بہرے افراد کو تین فیصد کوٹہ کے اعلان پر عملدرآمد کیلئے اقدامات اٹھائے بصورت دیگر ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔احتجاجی مظاہرہ کی قیادت ڈیف اینڈ ایسوسی ایشن کے صدر عادل عمران اورچودھری عبدالمجید ندیم گجر نے کی شرکاء دھرنا نے ہاتھوں میں اپنے مطالبات کے حق میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے اور وقفہ وقفہ سے حکومت کیخلاف نعرے بھی لگاتے رہے۔