توہین رسالت کیخلاف کیس میں جسٹس شوکت عزیز کے ریمارکس کا خیرمقدم کرتے ہیں: عبداللطیف خالد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے سوشل میڈیا پر توہین رسالت عمل درآمد کیس کی سماعت کے دوران اسلام آبا دہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی جانب سے ریمارکس کہ ’’توہین رسالت کے مرتکب کسی صورت معافی کے مستحق نہیں ہیں، معاشرے کو تباہ نہیں ہونے دوں گا، بلاوجہ توہین رسالت کا الزام لگانے والا بھی توہین رسالت کامرتکب ہے‘‘۔ کا خیر مقد م کیا ہے۔