گوادر بند رگاہ سمیت میر ی ٹائم سیکو رٹی چیلنجز سے بخو بی آگاہ ہیں : نیوی چیف
کراچی ( سٹاف رپو رٹر)پاکستان نیوی فلیٹ کی سالانہ ایفی شینسی کمپٹیشن پریڈ برائے سال 2017ء پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں منعقد ہوئی۔ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔پاکستان نیوی فلیٹ سال کے اختتام پر ایفی شینسی کمپٹیشن پریڈ کا باقاعدگی سے انعقاد کرتی ہے جس میں پریڈ کا مظاہرہ پیش کیا جاتا ہے اور آخر میں پورے سال کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فلیٹ یونٹس میں ایفیشنسی شیلڈز تقسیم کی جاتی ہیں۔ اس موقع پر افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے تما م آپریشنل اہداف کے کامیاب حصول پر پاکستان نیوی فلیٹ کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوی کو اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی کی مشکل صورتحال میں ملک کے بحری مفادات کے تحفظ کی مقدس ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ نیول چیف نے کہ کہ پاک بحریہ پاک۔ چین اقتصادی راہداری اور گوادر کی بندرگاہ کی آپریشنلائزیشن کے ساتھ آنے والے میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہے۔ چیف آف دی نیول اسٹاف نے مزید کہا کہ سال 2017کے دوران آپریشنل سرگرمیوں کے علاوہ پاکستا ن نیوی فلیٹ یونٹس نے متعدد اہم دو طرفہ بحری مشقوں میں بھی حصہ لیا جن میں نصرت ۔ہفتم، فر ی آسپرے، سی تھنڈر، سی ٹرینچ، سی لائن اور تدبیر بحر مشقیں شامل ہیں۔