• news

ہم نہیں تو کوئی بھی نہیں کی سیاست اب نہیں چلے گی: ڈاکٹر عاصم

کراچی(سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم نے کہا ہے کہ نوازشریف پاکستان کو بدنام کررہے ہیں جب کہ ہم نہیں تو کوئی بھی نہیں کی سیاست اب نہیں چلے گی۔ میرا فی الحال پیپلز پارٹی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ لندن سے کراچی پہنچنے پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم نے کہا کہ نواز شریف ملک کوبدنام کررہے ہیں، نوازشریف کی ڈگڈگی اور اداروں کے ساتھ کھلواڑ ہوتا دیکھ رہا ہوں، پاکستان پاکستانیوں کا ہے جس پر آنچ نہیں آنے دیں گے، عدلیہ اور فوج کے ساتھ جو جنگ کی جارہی ہے ہم اسے بھی دیکھ لیں گے اور ہم نہیں تو کوئی بھی نہیں کی سیاست نہیں چلے گی۔ ڈاکٹرعاصم نے کہا کہ نوازشریف کو این آر او دینے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، شریف برادران سعودیہ جا کر گناہوں کی معافی مانگیں گے تاکہ پھر عوام کو چونا لگا سکیں۔

ای پیپر-دی نیشن