• news

سنی‘ شیعہ کوئی نہیں‘ ہمارا ایک ہی دین اسلام ہے: ترک صدر

انقرہ (نوائے وقت رپورٹ) ترک صدر رجب طیب اردگان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنی شیعہ کوئی دین نہیں۔ ہمارا ایک ہی دین ہے جو اسلام ہے۔ مغربی ممالک مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ مغربی میڈیا مجھے اور ترکی کو سنی مسلمان کے نام سے پکار رہا ہے۔ دین میں تقسیم کی سازش سے بچنے کیلئے محتاط رہنا ضروری ہے۔ القدس کے مسئلے پر سربراہ کانفرنس میں بعض عرب ممالک کا رویہ افسوسناک تھا۔ بعض عرب ممالک نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن