• news

عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ نبی کریمؐ کی شفاعت کا ذریعہ ہے: مولانا عزیزالرحمن ثانی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا سید ضیاء الحسن شاہ، قاری علیم الدین شاکر، مولانا عبدالنعیم، مولانا خالد محمود، قاری ظہورالحق، مولانا محبوب الحسن طاہر نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ آپؐ کی شفاعت اور قرب حاصل کرنے کا ذریعہ ہے، امت مسلمہ نے کسی بھی دور میں جھوٹے مدعی نبوت کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔ مجاہدین ختم نبوت نے قادیانیوںکو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت قانون اور امتناع قادیانیت آرڈیننس کا تحفظ کرتے رہیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن