رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی رائیونڈ کیمپس کی پہلی تقریب تقسیم اسناد
لاہور (پ ر) رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی پہلی تقریب تقسیم اسناد گزشتہ روز برائے رائے ونڈ کیمپس لاہور میں ہوئی، اس موقع پر چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن پنجاب ڈاکٹر نظام الدین نے تقریب کی صدارت کی، اپنے خطاب میں چیئرمین ایچ ای سی نے کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات کو ان کے تعلیمی سفر کے بعد عملی زندگی میں قدم رکھنے پر مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ گریجوایٹس یونیورسٹی کے ایمبیسڈر ہیں، والدین اور اساتذہ پر امید ہیں کیونکہ ہونہار ہمارا فخر اور روشن مستقبل ہیں انہوں نے کامیاب ہونے والے طالبعلموں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کا انحصار نوجوان نسل پر ہے۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر انیس احمد نے کہا کہ ہماری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ہم بہترین اتاذہ اور بہتر تعلیمی ماحول مہیا کریں یونیورسٹی ڈائریکٹر عمر فاروق نے طلبہ کو مبارک باد پیش کی، واضح رہے کہ اس موقع پر رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی 397 گریجوایٹس کو ڈگریاں اور 24 گولڈ میڈلزدیے گئے ۔