• news

کسانوں اور زراعت کونظر انداز کرنا معیشت کی تباہی ہے: رائے عقیل عباس بھٹی

لاہور (پ ر ) راجپوت سنگت پاکستان کے چیئرمین رائے عقیل عباس بھٹی نے کہا ہے کہ کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ملک کا سب سے محنت کش طبقہ مظلومیت کی تصویر بنا ہوا ہے کسان ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اس طبقے کو نظر انداز کرنا معیشت کو تباہی کے دہانے پر لے جانے کے مترادف ہے کسانوں کے مطالبات پورے کرنا حکومتوں کی ذمہ داری ہے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے زراعت کو مضبوط بنانا وقت کی ضرورت ہے پوری دنیا میں کسانوں کو خصوصی مراعات اور سبسڈی دی جاتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن