عقیدہ ختم نبوت پر حملہ کرنے والوں کا متحد ہو کر مقابلہ کریں گے: طاہر اشرفی
لاہور(خصوصی نامہ نگار)ملک کی مختلف جماعتوں پر مشتمل تحفظ ختم نبوت و ناموس رسالت ایکشن کمیٹی کی اپیل پر ملک بھر میں یوم تحفظ ختم نبوت و ناموس رسالت منایا گیا ، عقیدہ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت کے قانون کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے اور تمام مکاتب فکر اور مسلمانوں کی سیاسی و مذہبی جماعتیں اس پر متحد ہیں ، امت کو تقسیم کرنے کی کوئی سازش قبول نہیں کی جائے گی،حکومت کی طرف سے راجہ ظفر الحق کی رپورٹ کا ابھی تک شائع نہ کیا جانا قابل تشویش ہے ، یہ بات پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم تحفظ ختم نبوت و ناموس رسالت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے علماء ، خطباء اور مقررین نے کہی ، ملک بھر کے مختلف شہروں میں اجتماعات سے مولانا اللہ وسایا، علامہ ابتسام الٰہی ظہیر، صاحبزادہ ابو الخیر زبیر، پیر سید صفدر شاہ گیلانی ، محمد انور گوندل ، مولانا فہیم الحسن تھانوی ، مولانا عبد الحمید وٹو، علامہ عبدالغفار روپڑی اور دیگر نے جمعتہ المبارک کے اجتماعات سے خطاب کیا، پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علماء کونسل نے ہمیشہ امت مسلمہ کے مسائل کے حل کیلئے صف اول میں کردار ادا کیا ہے ، ختم نبوت امت مسلمہ کا اجتماعی مسئلہ ہے۔