مسلم لیگ ن ساڑھے 4 برسوں میں عوام کو صاف پانی فراہم نہ کر سکی: مہرین انور راجہ
لاہور ( لیڈی رپورٹر) پیپلزپارٹی کی رہنما مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ ساڑھے چار برسوں میں عوام کو صاف پانی کی فراہمی نہ ہو سکی، عوام آلودہ پانی پینے سے بیمار ہو رہے ہیں، صاف پانی کی فراہمی کے لئے کئی محکمے بنائے گئے لیکن ان کی کارکردگی مایوس کن ہے۔ انہوں نے کہاکہکہ ملک میں واٹر پالیسی ہی نہیں، عوام کو صاف پانی کیسے میسر آ سکتا ہے، پنجاب میں ہر سال 23 ہزار افراد ہیپاٹائٹس سی کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔