گوادر: پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگیوں ، کروڑوں کے نقصان کا نوٹس
اسلام آباد (آئی این پی+ این این آئی) قومی احتساب بیور و (نیب ) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ معاشی ترقی میں روڑے اٹکانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ‘ ذاتی پسند و نا پسند کی بنیاد پر الاٹمنٹ سے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا ‘ گوادر کی ترقی کرپٹ عناصر کے ذاتی مفاد کی نذر نہیں ہونے دینگے۔ ہفتہ کو گوادر انڈسٹریل سٹیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں انڈسٹریل اور کمرشل پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ گوادر انڈسٹریل سٹیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگیاں ہوئیں۔ انہوں نے کہا حقیقی سرمایہ دار نظر انداز ‘ کمرشل پلاٹ اپنوں میں بانٹ دئیے گئے۔ معاشی ترقی میں روڑے اٹکانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ریکارڈ کے مطابق کمرشل پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں قواعد کو نظر انداز کیا گیا۔ صنعتکاروں اور اہل افراد کی درخواستوں کو رودی کی ٹوکری کی نذر کر دیا گیا۔ ذاتی پسند و نا پسند کی بنیاد پر الاٹمنٹ سے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔ گوادر کی ترقی کرپٹ عناصر کے ذاتی مفاد کی نذر نہیں ہونے دینگے۔ پاکستان کی ترقی کے لئے بلوچستان میں معاشی سرگرمیوں کا فروغ انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ گوادر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والے حقیقی سرمایہ کاروں کا یہ حق ہے کہ انہیں قواعد و ضوابط کے مطابق سرمایہ کاری کا موقع دیا جائے گا۔
چیئرمین نیب