• news

ساہیوال: ڈسٹرکٹ ہسپتال کے نیورو سرجری وارڈ میں ایک ہی رات 6 مریضوں کی اموات

ساہیوال(نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال کے نیورو سر جری وارڈ میں ایک ہی رات میں 6مریضوں کی اموات ہوئیں، ڈاکٹرو ں کی غفلت پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا۔ واقعات کے مطابق ٹریفک حادثات اور مختلف وا قعات میں عمارتوں اور سیڑھیوںسے گر نے والے زخمیوں کو نیورو سر جری وارڈ میں لایا گیا لیکن ڈاکٹروں کی عدم تو جہی اور غفلت کے سبب 6اموات ہوئیں لیکن ہسپتال کے سٹاف کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی نیورو سرجن اور ڈاکٹر مو قع سے غائب رہے جس پر شہریوں نے شدیدا حتجاج کیا ہے اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے دورے بھی بے سود رہے ۔نیورو سر جری وارڈ میں مریضوں کی دیکھ بھال ا ور علاج کا فقدان رہا شہریوں نے وزیرا علیٰ پنجاب سے فوری مدا خلت کی اپیل کی ہے اور نیورو سر جری وارڈ کے سٹاف کو معطل کر کے 6اموات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن