• news

اسحاق ڈار کیخلاف گواہ قابوس عزیز کی ڈائریکٹر نادرا بحالی کیلئے درخواست مسترد

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کے خلاف گواہ قابوس عزیز کی بطور ڈائریکٹر نادرا بحالی کی درخواست مسترد کر دی عدالت نے قابوس عزیز کی برطرفی کے خلاف درخواست پر تحریری فیصلے میں استدعا مسترد کرتے ہوئے درخواست خارج کر دی درخواست گزار نے نوکری سے نکالے جانے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ قابوس عزیز نادرا میں ڈائریکٹر تھے جنہیں ملازمت سے برطرف کر دیا گیا تھا جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ سنایا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن