موسم سرما کی تعطیلات کے بعد پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے کل کھل جائیں گے
جہانیاں (آن لائن) پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے یکم جنوری2018ء پیرسے دوبارہ کھل جائیں گے۔ پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں 24دسمبر سے 31دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات کی گئی تھیں اور یکم جنوری2018ء پیر کو جہانیاں سمیت صوبہ بھر میںتمام تعلیمی ادارے دوبارہ درس و تدریس کا کام شروع کریں گے ۔