• news

ڈاکوئوں، چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی، زیورات و قیمتی سامان سے محروم کردیا

لاہور (سٹاف رپورٹر) ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں مالیت کی نقدی، زیورات و قیمتی سامان سے محروم کردیا۔ ڈاکوئوں نے تھانہ ملت پارک کے علاقہ میں صہیب کے گھر سے 2 لاکھ 40 ہزار مالیت کی نقدی و زیورات، تھانہ مسلم ٹائون کے علاقہ میں شاہد کے گھر سے 4 لاکھ 60 ہزار مالیت کی نقدی اور قیمتی سامان، تھانہ مستی گیٹ کے علاقہ میں خلیل کے گھر سے 3 لاکھ 30 ہزار مالیت کی نقدی و زیورات، تھانہ جوہر ٹائون کے علاقہ میں اختر کے گھر سے 2 لاکھ 40 ہزار مالیت کی نقدی و زیورات، تھانہ بادامی باغ کے علاقہ میں نعیم کی فیملی سے 2 لاکھ 40 ہزارمالیت کی نقدی و زیورات، تھانہ نصیر آباد کے علاقہ میں جمیل، اسلام پورہ میں اویس کی گاڑیاں اور یکی گیٹ میں بلال، شالیمار میں فیروز، شادباغ میں بابر، ہربنس پورہ میں صادق اور فیکٹری ایریا میں فاروق کی موٹر سائیکلیں چوری کرلی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن