جڑانوالہ: تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں رکشہ ڈرائیور کی بیوی کے ہاں 3 جڑواں بیٹوں کی پیدائش
جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں رکشہ ڈرائیور کی بیوی نے تین بچوں کو جنم دیا۔ لیڈی ڈاکٹر عافیہ نے بر وقت طبی امداد فراہم کر کے بغیر آپریشن کے بچوں کی ڈلیوری کو آسان بنایا۔ بچوں کی ماں صوبیہ کی تین سال قبل شادی ہوئی ہے۔ ایم ایس ڈاکٹر طارق اسلام اعوان نے بچوں کے عزیزوں کو مٹھائی کھلائی۔ محلہ حسین نگر کے محنت کش رکشہ ڈرائیور احسان کی بیوی صوبیہ کو ڈلیوری کے سلسلہ میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جڑانوالہ میں لایا گیا۔ جہاں ڈاکٹر عافیہ نے بر وقت طبی امداد فراہم کر کے بغیر آپریشن کے بچوں کی ڈلیوری کو آسان بنایا۔ صوبیہ نے تین بیٹوں کو جنم دیا جو تینوں صحت یاب ہو کر اپنے گھر چلے گئے۔