• news

این آر او جیسا مذاق ہوتا رہا تو پاکستان کا اللہ حافظ الیکشن میں کسی سے اتحاد نہیں کریں گے: مصطفٰی کمال

لاہور (خصوصی رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفٰی کمال نے کہا ہے کہ ہمارا اتحاد کسی سے بنا تو انتخابات کے بعد بنے گا۔ انتخابات میں کسی سے اتحاد کرکے حصہ نہیں لیں گے۔ ملک سے جتنا مذاق ہونا تھا ہو گیا‘ خمیازہ ابھی بھی بھگت رہے ہیں۔ این آر او کی طرح مذاق ہوتا رہا تو پاکستان کا اللہ ہی حافظ ہے۔ سانحہ ماڈل ٹائون کے ظلم پر خاموش رہ کر خود کو ظالم نہیں کہلوانا چاہتے۔ نجی رپورٹ میں جن کو ذمہ دار قرار دیا گیا‘ انہیں گرفتار کیا جائے۔ لاہور ایئرپورٹ پر پاک سرزمین پارٹی کے وائس چیئرمین افتخار رندھاوا‘ نیشنل کونسل کے رکن مبین قاضی‘ پاکستان آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن کرامت شیخ اور لاہور کے صدر بیرسٹر مختار احمد اور سید افضال نقوی سمیت دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں مصطفی کمال نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون میں شہید ہونے والے 14 شہداء کے لواحقین کو انصاف ملنا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن