• news

گزین مری نے دوہرے قتل کے مقدمے کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے ختم کرنے کی درخواست دائر کردی

سبی (شہباز خان گورگیج) انسداد دہشت گردی عدالت بمقام سبی میں 28جون 2004 لیویز تھانہ کوہلو میں دو لیویز اہلکاروں کے قتل کے مقدمہ میں ملوث سابق صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان نوابزادہ گزین خان مری کے وکیل نے جھوٹا من گھڑت بے بنیاد مقدمہ ختم کرنے کی درخواست دیدی مدعی مقدمہ کا بیان بھی ریکارڈ آئندہ سماعت 5جنوری مقرر۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت سبی کے جج جسٹس محمد رفیق لانگو کی عدالت میں سابق صوبائی وزیرداخلہ بلوچستان نوابزادہ گزین مری کے خلاف کوہلو لیویز تھانہ منجیرہ میں درج قتل اقدام قتل بکار سرکار میں مداخلت دھماکہ خیزمواد کے مختلف دفعات پر درج مقدمہ کی سماعت ہوئی جس میں نوبزادہ میرگزین خان مری اپنے وکیل ارباب طاہر خان کانسی ایڈووکیٹ کے ساتھ پیش ہوئے جبکہ سرکا ر کی جانب سے اسپیشل پبلک پراسیکیو ٹر میر مردار بخش مری ، اے ایس آئی عبدالرسول جتوئی پیش ہوئے اس موقع پرمدعی مقدمہ خواج محمد بھی پیش ہوئے اور اپنا بیان قلم بند کرایا جس کے بعد ایڈووکیٹ ارباب طاہر خان کانسی نے مقدمہ ہذا کو ختم کرنے کی درخواست زیر دفعہ 65/K دائر کی عدالت نے مقدمہ کی ائندہ سماعت 5 جنوری 2018 تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن