آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز ‘بین سٹوکس کو انگلش سکواڈ سے ڈراپ کئے جانیکا امکان
لندن (سپورٹس ڈیسک ) انگلش آل رائونڈر بین سٹوکس کو آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز سے ڈراپ کئے جانے کا امکان ہے۔ وہ ایشز سیریز سے بھی ڈراپ کر دیئے گئے تھے ۔ان کی جگہ بلے باز ڈیوڈ میلان کو سکواڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے ۔بین سٹوکس کو جھگڑاکر نے پر عدالتی فیصلے کا تاحال انتظار ہے ۔ ان کی سلیکشن پولیس تحقیقات اور عدالتی فیصلے سے مشروط ہے ۔