• news

انڈر19 کرکٹ: آسٹریلیا کو پھر شکست‘ پاکستان نے تیسرا ون ڈے‘ سیریز جیت لی

لاہور(سپورٹس رپورٹر )سال کے اختتام پر یوتھ ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان انڈر19نے آسٹریلیا کو 49 رنز شکست دے دی۔میلبورن میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں سابق کپتان وسیم اکرم بھی قومی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے سٹیڈیم میں موجود تھے۔ سوئنگ کے سلطان نے کھلاڑیوں کو قیمتی مشورے دیئے اور گر کی باتیں بتائیں۔جب میچ شروع ہوا تو پاکستانی بلے بازوں نے شاندار کھیل پیش کیا، خاص طور پر اوپنر زید عالم نے 128 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ علی زریاب نے 56 رنز بنائے۔ پاکستان کا سکور میچ میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز رہا۔جواب میں آسٹریلوی ٹیم کے اوپنر ہیکنے تو پاکستانی بائولرز کے وار سہہ گئے لیکن دیگر کھلاڑی ان کا ساتھ نہ دے سکے۔ہیکنے نے 109 رنز بنائے لیکن ٹیم 9 وکٹ پر 260 رنز ہی بنا سکی۔میچ میں پاکستان کی جانب سے سلیمان شفقت نے 3، شاہین شاہ آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا‘دو کھلاڑی رن آئوٹ ہوئے۔ پاکستان جونئیرز نے 49 رنز کی فتح کے ساتھ تین میچز کی سیریز بھی دو صفر سے جیت لی ہے۔میچ کے دوران سابق کپتان وسیم اکرم بھی قومی جونیئر ٹیم کے کیمپ گئے اور کھلاڑیوں کو گر سکھائے۔

ای پیپر-دی نیشن