شاہ ریز ٹی ٹونٹی گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ افتتاحی روز 2 میچوں کا فیصلہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر)لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام شاہ ریز ٹی ٹونٹی گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سروع ہو گیا۔ لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ و رکن گورننگ بورڈ پی سی بی شاہ ریز عبداللہ خان روکھڑی نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ افتتاحی روز دو میچز منعقد ہوئے جس میں غالب جمخانہ اور لکی سٹار کرکٹ نے کامیابی حاصل کر کے ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں رسائی حاصل کر لی۔