• news

رگبی کی کوچنگ کے بہانے فرانس جانے والے 23بھارتی بچے لاپتہ

نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) بھارت سے فرانس میں رگبی کی تربیت کے لیے غیر قانونی طور پر لے جائے جانے والے 23 بچے فرانس میں لاپتہ ہو گئے ہیں۔ تمام بچے بھارتی علاقے کپور تھلہ کے علاقائی سکول سے لے جائے گئے۔ فرید آباد کے ٹریول ایجنٹ نے سکول سے 25 بچوں کو فرانس بجھوانے کا پروگرام بنایا اور اس خاطر ان کے والدین سے 25 سے 30 لاکھ روپے فی کس لئے ۔بھارتی حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن