• news

سپورٹس کلچر پر 8 ارب 50 کروڑ روپے خرچ کر رہے ہیں: اقبال چنڑ

لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑنے کہا ہے کہ حکومت پنجاب سپورٹس کلچر کو جدید بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے8ارب 50کروڑ روپے خرچ کررہی ہے ۔جس سے نوجوانوں کی توانائیوں کو مثبت اور تعمیری خطوط پر استوار کرنے میں نمایاں مدد ملے گی اور ہماری نوجوان نسل کو اپنے سپورٹس ٹیلنٹ کے اظہار اور اُسے نکھارنے کے لیے مضبوط اور پائیدار سپورٹس انفراسٹرکچر دستیاب ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن