بی جے پی نے ٹرمپ کے بیان کو پاکستان کیخلاف مودی کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی قرار دیدیا
نئی دہلی (آئی این پی) بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے امر یکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشیوں کے حوالے سے ٹویٹ کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پاکستان مخالف مہم کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی قرار دے دیا۔ پیر کو بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان جی وی ایل نرسیما راﺅ کی جانب سے امریکی صدر کے پاکستان کے حوالے سے ٹویٹ پر رد عمل جاری کیا گیا، ترجمان کی جانب سے ٹوئٹر پر کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کے حوالے سے بیان بھارتی وزیر اعظم کی سفارتی کامیابی ہے، انہوں نے کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آ پ کب پاکستان کے حوالے سے سخت مﺅقف اختیار کرو گے۔