• news

جائزے لے رہے ہیں حکومت کا بستر کس طرح گول کیا جا سکتا ہے: زرداری

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر آصف زرداری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو چار افواہیں پھیلی ہوئی ہیں کہ ٹشریف برادران این آر او کرنے جا رہے ہیں۔ ایک یہ ہے کہ وہ وہاں اپنی سرمایہ کاری بچانے جا رہے ہیں کیونکہ سعودی حکومت نے کرپشن کے خلاف مہم میں لوگوں کو بھی پکڑا ہے جو ان کے ساتھ سرمایہ کاری میں شریک یا کفیل ہیں۔ بلاول کے بارے میں مشرف کے ریمارکس پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا مشرف میں اگر اتنا ہی دم ہے تو یہاں آ جائیں پتہ چل جائے گا۔ وہاں بیگم کے ساتھ ناچ سکتے ہیں تو یہاں آئیں۔ سعودی عرب میں کیا کچھڑی پک رہی ہے پتہ نہیں۔ سعودی عرب ہمارا اہم دوست ہے۔ ہم خادم حرمین کی عزت کرتے ہیں۔ میری نظر میں ان کا براہ راست پاکستان میں کوئی اثر نہیں۔ نواب زادہ نصراللہ کی ہمیں جو کمی محسوس ہو رہی تھی وہ قادری صاحب کی شکل میں پوری ہو رہی ہے۔ نیب نے سندھ میں ہمیشہ سے ظلم کیا ہے۔ نیب نے 15 دن پہلے ہماری ایک نہر بند کرا دی۔ جب کہ 20 لاکھ ایکڑ زمین پر کنک بوئی ہوئی ہے جس کو ایک پانی ابھی دینا تھا۔ نیب نے کورٹ میں بہانہ بنایا کہ ہم نے لائننگ کی ہے۔ نیب کے پاس لائننگ چیک کرنے کی کون سی اہلیت اور سمان ہے۔ لائننگ کا اثر اور فائدہ دیکھیں۔ پوری دنیا میںپانی کم ہو رہا ہے۔ 

آصف زرداری

ای پیپر-دی نیشن