12 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں سمیت ماتحت عدلیہ کے 28 ججز کا تبادلہ
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے 29 ججز کے تبادلے کردیئے 12 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز 7 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز 4 سینئر سول ججز اور 6 سول ججز شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یوسف اوجلہ جہلم سے نارووال، را¶ محمد ایوب خان راجن پور سے اوکاڑہ، محمد اسلم پاکپتن شریف سے جہلم، عبدالقیوم خان سیالکوٹ سے پاکپتن، شوکت کمال پسرور سے لیہ، چودھری عبدالرشید عابد نارروال سے ملتان، امیر محمد خان ملتان سے سرگودھا، ملک علی ذوالقرنین اعوان چنیوٹ سے سیالکوٹ، چودھری محمد انوار الحق ملتان سے راجن پور، چودھری عبدالقیوم لیہ سے لاہور جبکہ سہیل اکرام کو سرگودھا سے لاہور تبدیل کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن ججوں میں سید ضیغم عباس رضوی ملتان سے خانیوال، زبیر ملتان سے لودھراں، منظور انور خان کو ملتان سے منچن آباد ، محمد الطاف دیپالپور سے وزیر آباد، محمد پرویز نواز خانیوال سے ملتان سید احمد خان مختار لودھراں سے ملتان سردار محمد اقبال ڈوگر میاں چنوں سے ملتان اور محمد ارشد جاوید کو وزیر آباد سے دیپالپور تبدیل کیا گیا ہے۔ سینئر سول ججز میں صائمہ ریاست کو ملتان سے ساہیوال فرخ فرید کو ساہیوال سے ملتان محمد ظفر اقبال کو ڈی جی خان سے بہاولپور اور خلیل احمد کو بہاولپور سے ڈی جی خان سول ججز میں محمد شفیق کو ملتان سے ساہیوال محمد پرویز کو ملتان سے فیصل آباد سیف اللہ بابر کو ملتان سے سرگودھا عامر منظور کو ساہیوال سے ملتان اُجالا عنبر کو فیصل آباد سے ملتان اور رانا انیل ارشد کو سرگودھا سے ملتان تبدیل کیا گیا۔